جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر10 ہزار گارڈز تعینات

 
0
305

اسلام آباد 14 جنوری 2021 (ٹی این ایس): نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برادری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر10 ہزار نیشنل گارڈزواشنگٹن ڈی سی میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔بائیڈن20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے اور سینیٹ کی کارروائی کے دوران کانگریس کی عمارت پر پھرٹرمپ کے حامیوں کے حملے کا خدشہ ہے۔ کانگریس کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نےکانگریس کی عمارت پر تعینات نیشنل گارڈز سے ملاقات کی ہے۔ نینسی پلوسی نے نیشنل گارڈزسے خطاب میں کہا کہ آپ صرف ارکان ایوان نمائندگان کے ہی نہیں جمہوریت اور آئین کے بھی محافظ ہو۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، صدر بھی جواب دہ ہیں۔ ہمیں ذمہ داریوں کا احساس ہے اور اسے نبھائیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کیپٹل ہل میں سیاسی شدت پسندوں اور مقامی دہشت گردوں کو تشدد پر اکسایا۔ امید ہے سینیٹ کی لیڈر شپ مواخذے کے معاملے پرآئینی ذمہ داری پورا کرے گی۔

صدرٹرمپ نے ویڈیو بیان میں امریکی عوام سے متحد رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا امریکی عوام جذبات پر قابو رکھیں اور متحد ہوکر آگے بڑھیں۔ ٹرمپ نے کہا کیپٹل ہل پر حملے کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔