وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کے زیراہتمام 29کمرشل پلاٹوں کی نیلامی عام مورخہ 29مارچ 2021کوجناح کنونشن سینٹر میں شروع ہورہی ہے

 
0
555

اسلام آباد 14 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کے زیراہتمام 29کمرشل پلاٹوں کی نیلامی عام مورخہ 29مارچ 2021کوجناح کنونشن سینٹر میں شروع ہورہی ہے۔نیلامی میں ڈی بارہ،جی سکس،جی ٹین،جی الیون، جی ایٹ،بلیوایریا،آئی ایٹ،ایف ایٹ،ایف الیون،آئی بارہ سمیت دیگر ڈویلپڈ سیکٹرز کے کمرشل پلاٹ نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔نیلامی میں فائیواسٹار ہوٹلز، اپارٹمنٹ،ہسپتال اور پٹرول پمپس کے پلاٹ بھی شامل ہیں۔3روزہ نیلامی عام 31مارچ2021 کواختتام پذیر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے وفاقی دارالحکومت میں سرمایاکاری کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے شہرکےمختلف ڈویلپ سیکٹرز میں کمرشل پلاٹ نیلامی کیلئےپیش کردئے ہیں۔ادارہ ہذا نے سرمایاکاروں کی سہولت کیلئے رہنما ٹیم بھی مقررکردی ہے۔نیلامی کیلئے پیش کئے گئے پلاٹوں کے بروشرزون ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ منتخب بنکوں کی برانچوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔جبکہ ادارہ ہذا کی جانب سے مذکورہ بروشرز آن لائن خریدنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔نیلامی کمیٹی نے کامیاب بولی دہندگان کو30 یوم کے اندر یکمشت ادائیگی پر10فیصد رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیاہے۔سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بعد بننے والی نیلامی کمیٹی نے پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی بھی ہدایات دی ہیں۔جبکہ سرمایا کار کو پلاٹ کی مکمل قیمت کی ادائیگی پر تعمیر کی اجازت ہوگی۔نیلامی کمیٹی کی جانب سے 30 جون سے پہلے نقشہ منظور کروانے والے سرمایا کاروزیر اعظم کے ریلیف پیکج سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔