پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزمیں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،رپورٹ

 
0
366

اسلام آباد 05 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز ( پی آئی بی ایس) میں مارچ 2021 کے دوران 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پی آئی بی ایس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 240.69 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 کے دوران پی آئی بی ایس میں 103.09 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس طرح رواں مالی سال کے کسی ایک ماہ کے دوران مارچ میں کی گئی سرمایہ کاری سب سے زیادہ رہی ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2021 کے دوران پی آئی بی ایس میں 37.6 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔