وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے ۔احساس ماڈل کارٹ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

 
0
639

اسلام آباد 16 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل، ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی اور پی آئی ای ڈی کے نمائندے ڈاکٹر ضیاء باندے نے کیا

وفاقی حکومت کی ہدایات پر چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے پروگرام کے آغاز کیلئے خصوصی احکامات جاری کیئے تھے

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ہدایات پر چیف کمشنر اسلام آباد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن،وفاقی ضلعی انتظامیہ،سی ڈی اے کو پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے فوری طور پر خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی

سی ڈی اے احساس ماڈل کارٹ پروگرام کے تحت شاہرواں اور گلی محلوں خصوصا دیہی علاقوں کے غریب ریڑھی بانوں کو بہتر ذرائع آمدن کے حصول میں مدد کیجائے گی۔سیدہ شفق ہاشمی

پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں جی الیون مرکز میں پہلے سے کام کرنے والے سٹریٹ وینڈرز کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جسے دیگر سیکٹرز تک بڑھایا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی

پروگرام کے آغاز میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔سیدہ شفق ہاشمی

سی ڈی اے احساس ماڈل کارٹ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پاکستان انسٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سیدہ شفق ہاشمی

اپنی نوعیت کے اس مختلف پراجیکٹ سے غریب ریڑھی بانوں کے ذرائع آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد

پہلے مرحلے میں پروگرام سے مستفید ہونے والوں نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی و ڈی جی آئی سی ٹی سمیت چیف کمشنر اور وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اس طرح کے پروجیکٹ سے ہماری زندگیاں بدل جائیں گی اور ہماری آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ایسا بہترین پروجیکٹ شروع کیا۔سٹریٹ وینڈرز