این سی او سی نے ملک میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا

 
0
2484
WFI-cz

اسلام آباد 17 اپریل 2021 (ٹی این ایس): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سربراہ این سی او سی کے مطابق ویکسی نیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائے گا، لوگوں سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ 50 سے 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنےکا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔خیال رہے

کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔