سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ارتھ ڈے کے حوالے سے کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب

 
0
150

اسلام آباد 22 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ارتھ ڈے کے حوالے سے کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب، ارتھ ڈے کانفرنس یوتھ کونسل پاکستان کیجانب سے منعقد کیا گیا ہے، ارتھ ڈے کانفرنس میں دنیا بھر سے متحرک نوجوانان حصہ لے رہے ہیں، اس اہم موضوع پر بین القوامی کانفرنس منعقد کرنے پر یوتھ کونسل کے نوجوانوں کا شاباش دیتا ہوں، ہر سال 22 اپریل کو دنیا بھر میں ماحولیات اور زمین سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے،
یوم ارتھ ہماری ذمہ داری کی یاد دہانی ہے کہ ماحولیاتی نظام کی بے رحمانہ بگاڑ کو کیسے روکا جائے، اللہ تعالی نے ساری مخلوقات میں انسان کو اشرف بنایا ہے،
زمین کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ اللہ تعالی نے اپنے اشرف المخلوقات کو زمین پر بسایا، پھر زمین سے اللہ تعالی نے اسکے لئے ہر قسم کے خوراک و نعمتیں پیدا کئے، انسان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ماحول کی حفاظت کو یقینی بناتا، افسوس کہ ترقی اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ہم نے اپنے زمین کیساتھ انصاف نہیں کیا، اس سال ارتھ ڈے کا موضوع “ہماری زمین کو بحال کرو” ہے، آج پورے اقوام پر فرض ہے کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، گلوبل درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات انسانی قدرتی ماحول کو پہلے ہی نقصان پہنچا چکا ہے،

مزید درجہ حرارت میں اضافے سے تباہ کن اثرات پڑے گے، انسانی آبادی اور آب و ہوا کی تبدیلی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، ہر اضافی فرد ماحول میں کاربن کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے، انڈسٹرلائزیشن، جنگلات کی کٹائی اور نئے درخت نہ لگانے سے ہم اپنے آنے والوں نسلوں کیساتھ ظلم کر رہے ہیں، ہر سال عالمی آبادی میں 80 ملین سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے،
2050 تک دو ارب اور مزید 2100 تک ڈھائی ارب زیادہ افراد ہوں گے، ہمارے ماحول کو مزید گلوبل وارمنگ سے بچنا اب قریب قریب ناممکن ہو چکاہے، گلوبل وارمنگ نے موسموں میں تغیر و تبدیلیاں لا چکے ہیں، سماجی و اقتصادی ترقی کے تعاقب میں زمین ناقابل تلافی نقصان اٹھا چکا ہے، ہم سب کو زمین اور ماحولیات بچانے کے لئے آپس میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، مجھے یقین ہے کہ صحتمندانہ سرگرمیاں جیسے آج اس کانفرنس کے انعقاد سے لوگوں میں آگاہی بڑھے گی، آئیے آج ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر زمین دینے کا عزم کریں، آئیے ‘اپنی زمین کی بحالی’ کے لئے مل کر کام کرنے کا وعدہ کریں، زیادہ سے زیادہ درخت و سبزہ اگائے اور اردگرد کے ماحول کو آلودگی سے صاف رکھیں، درخت لگانے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ ذریعہ معاش بھی ہوگا، اقوام متحدہ قرارداد لائے کہ ہر ملک سالانہ اتنے درخت لگائیں گے،