لاہور دھماکہ، آٹھ پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

 
0
408

لاہور جولائی25(ٹی این ایس) : لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور فروز پور روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں شہید آٹھ پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر ریاض احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض، کانسٹیبل ساجد، معظم، عابد علی، مرتضی، علی رضا اور عمیر غنی کی نمازجنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںادا کر دی گئی۔ شہدا کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جس کے بعد شہدا کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔نمازجنازہ میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، قائم مقام آئی جی عثمان خٹک اور ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔