وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کے افسران و ملازمین چھٹی کے باوجود ان ایکشن

 
0
158

اسلام آباد 02 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) کے افسران و ملازمین چھٹی کے باوجود ان ایکشن ،موضع ملپوراورڈھوک چورہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیا گیا،دوران آپریشن اربوں روپے مالیت کی 475کنال سرکاری اراضی واگزارکروا لی گئی ، ناجائز تعمیرات کر نے والے افراد نے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے پختہ اور کچی تعمیرات کررکھی تھیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے ۔ گذشتہ روز بھی ناجائز تعمیرات کے خلاف شعبہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمامموضع ملپور /ڈھوک چورہ میں آپریشن کیا گیا ۔آپریشن میں شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا ۔آپریشن سے قبل ناجائز تعمیرات کرنے والے افراد کو تجاوزات ازخود مسمار کرنے کیلئے نوٹسسز دیئے گئے تھے لیکن ان افراد نے نوٹس ملنے کے باوجود بھی غیر قانونی تعمیرات ا ز خود نہیں گرائیں ، جس پر موضع ملپور میں ایک میگا اپریشن کا آغاذ کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کراربوں روپے مالیت کی 475 کنال زمین جس میں 100 کنال زمین ڈھوک چوھدریاں کی اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔دوران آپریشن 63کمرے،14بیت الخلاء، 8گیٹ،2مویشی باڑوں سمیت متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں ۔سی ڈی اے انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ قیمتی سرکاری اراضی پر پھر قبضہ کرنے سے گریز کیا جائے ،خلاف ورزی کی صورت میں قبضہ واگزار کروانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔