ایف آئی اے میں تقررو تبادلے منظور نظر افسران طویل عرصے سے من پسند عہدوں پر برقرار

 
0
625

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے میں روٹیشن کے احکامات جاری کیئے تھے
اسلام آباد 06 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے احکامات پر ایف آئی اے میں روٹیشین کا آغاز کر دیا گیا ابتدائی طور پر اکیس اسٹنٹ ڈرائیکٹرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں زرائع کے مطابق طویل عرصے سے من پسند زونز میں تعینات ڈی جی ایف آئی اے کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور تاحال من پسند عہدوں پر تعینات ہیں اور ان افسران پر روٹیشین پالیسی لاگو نہیں ہوتی مذکورہ افسران کو ضلع بدر کرنا تو دور زونل آفسز سے ہیڈ کوراٹر بھی ٹرانسفر نہیں کیا گیا ذرائع کے مطابق روٹیشین پالیسی میں قوائد کی سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کو زونل آفسز سے غلط لسٹیں فراہم کرکے منظور نظر افسران کی پشت پناہی کی گئی ہے حیرت انگیز طور پر گزشتہ بیس بیس سال سے ایک ہی زون میں تعینات افسران روٹیشن پالیسی کی زد میں آنے سے بچا لیا گیا ہے اور ان افسران کو تبادلوں سے بچالیا گیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض جنجوعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمان خان ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ملک خضر سپریٹیڈنٹ شیخ نعیم اور راجہ وزیر سمیت عرفان برنی جوکہ اسلام آباد زون میں ایک ہی سرکلز میں عرصہ دراز سے تعینات ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر افضل نیازی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم احمد گزشتہ چھ سالوں سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تعینات ہیں دوسری جانب پنجاب زون ون سے بھی کچھ منظور نظر افسران کو بہترین حکمت عملی سے روک لیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس احمد باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز احمد
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجمل صادق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاویز احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین شامل ہیں سندھ زون ون میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر المراد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج الدین پنور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وصی اللہ بھٹی بھی دوہزار تین سے ایک ہی زون میں تعینات ہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے میں سفارشی و من پسند افسران کی عرصہ دراز سے تعیناتی ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے