آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا

 
0
519

اسلام آباد 07 مئی 2021 (ٹی این ایس): آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا۔

زرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تاجر کل سے چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں، حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔