مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

 
0
389

اسلام آباد جولائی26(ٹی این ایس): حکومت اورآئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات طے پا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے مطالبات سے متعلق ایسوسی ایشن سے کمیٹی تشکیل روز کی مہلت مانگ لی۔ وفاقی سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیلدی جائے گی۔ یہ کمیٹی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا بغور جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ گذشتہ روز آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کوناکام قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اوگرا کی پالیسی غلط ہے، ہم اس کو نہیں مانتے۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ 10سال پرانے قوانین کوتبدیل کیاجائے