وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کا شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئےعالمی معیار کے مطابق جدید کثیر منزلہ پارکینگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 
0
408

اسلام آباد 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کا شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئےعالمی معیار کے مطابق جدید کثیر منزلہ پارکینگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر دو پارکنگ پلازوں کے ڈیزائن کی حتمی منظور ی دے دی گئی ہے۔پلازوں کی تعمیر کے لئے چھ سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے) نے اسلام آباد شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے شہر کے 6 مختلف علاقوں میں عالمی معیار کے جدید کثیر منزلہ پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو سائیٹس بلیو ایریا،۔ایک ایف ایٹ اوردو سائٹس ایف ٹین میں منتخب کی گئی ہیں، اجلاس میں دو پارکنگ پلازوں کے ڈیزائن کی حتمی طور پر منظورِ ی دے دی گئی ہے،ایک پارکینگ پلازہ خیبر پلازہ اور دوسرا پمز ہسپتال کے قریب تعمیر کیا جائے گا،چیئرمیں سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ جن پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی ہے ان کا جلد پی سی ون ںنا کر منظوری کے لئے سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے اور باقی چار پلازوں کے ڈیزائن کا کام جون کے وسط تک مکمل کیا جائے، بلیو ایریا کے دونوں پارکنگ پلازے چھ منزلہ ہوں گے،ان کی چھت پر فوڈ کورٹ بںائے جائیں گے اورجدید سکیورٹی سسٹم کے ساتھ لفث کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ کو شہر کے دیگر تجارتی مراکز میں پارکںگ پلازوں کی تعمیر کے لئے جگہوں کے انتخاب کی ہدایت کی گئی ہے،انتظامیہ نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پلازوں کی تعمیر میں انوائرمنٹل پروثیکشن کا خاص خیال رکھا جائے ،اور پودے اور پھول لگائیں جائیں۔