اسلام آباد 02 جون 2021 (ٹی این ایس): پارلیمانی اسمبلی کی اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری جنرل اسمبلی کانفرنس کے دوسرے دن کی کاروائی اسلام میں جاری۔
کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں تیسرا اور چوتھا اجلاس جاری۔ رکن ممالک میں تجارت اور شراکت داری کے فروغ کے پارلیمانوں کے کردار پر اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کر رہے ہیں۔ علاقائی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے سیاحت کے فروغ پر ہونے والی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کر رہی ہیں۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔ سہ پہر 3:45 پر اسلام آباد ڈیکلریشن پر دستخط کیے جائیں گے۔ سہ پہر 4 بجے پیکو کانفرنس میں شریک مہمان اسپیکرز اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔













