۔لاہور 02 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے احسن اقدام، وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبے کی ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے 51 بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے 90 شاہراہ قائد اعظم پر بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور صوبائی سیکرٹری قانون بھی اس موقع پر موجود تھے بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا آپ خود بھی وکیل ہیں او ر وکلاء برادری کے ایشوز کوبخوبی جانتے ہیں – بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے گفتگو۔ آپ کے دور میں وکلاء برادری کی فلاح کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے-
عہدیداران بارایسوسی ایشنز وکلاء برادری کو جتنی عزت اور احترام آپ نے دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی- عہدیداران بارایسوسی ایشنز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وکلاء برادری کو اپنا دست و بازو سمجھتی ہے۔ مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلاء برادری کی بھرپور مالی امداد کی۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے 10 کروڑ روپے فراہم کئے۔ بارایسوسی ایشنز کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آپ دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا،تحصیل بار ایسوسی ایشنز بھلوال، کوٹ مومن،ساہیوال،شاہ پور اورسلانوالی کے عہدیداران کو چیک دیئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر،تحصیل بار ایسوسی ایشنز دریا خان،کلور کوٹ اور منکیرہ کے عہدیداران کو چیک دیئے وزیر علی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب، تحصیل بار ایسوسی ایشنز نورپورتھل اور قائدآباد کے عہدیداران کو چیک دیئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن میانوالی، تحصیل بار ایسوسی ایشنز عیسی خیل اور پپلاں کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد، تحصیل بار ایسوسی ایشنز جڑانوالہ، سمندری اورتاندلیانوالہ کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن شور کوٹ کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ،تحصیل بار ایسوسی ایشنز بھوانہ اور لالیاں کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ،تحصیل بار ایسوسی ایشنز نوشہرہ ورکاں،وزیر آباد، پنڈی بھٹیاں، ملکوال، پھالیہ، کھاریاں اورسرائے عالمگیر کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال، تحصیل بار ایسویشنز شکر گڑھ اور ظفر وال کے عہدیداران کو گرانٹ ایڈ کے چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور، تحصیل بار ایسوسی ایشنز چونیاں اورپتوکی کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور تحصیل بار ایسوسی ایشن فیروز والا،سانگلہ ہل اورشاہ کوٹ کے عہدیداران کو چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز چیچہ وطنی، دیپالپور، رینالہ خورداور عارف والا کے عہدیداران کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے












