ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے؛ چئیرمین نیب

 
0
154

اسلام آباد 23 جون 2021 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری، قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نیب کے
ایگزیکٹوبورڈ کے اجلا س کی صدارت کر رہے ہیں۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سینکڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔ نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے۔ پلی بارگین کی حتمی منظوری معزز احتساب عدالت دیتی ہے۔ پلی بارگین میں ملزم نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر بھی آمادہ ہوتا ہے۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستاننے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔