چین سے کورونا ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

 
0
146

اسلام آباد 06 جولائی 2021 (ٹی این ایس): چین سے کورونا ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان نے یہ کورونا ویکسین چینی کمپنی سائینوویک سےخریدی ہے۔

حکومت پاکستان مختلف کمپنیز کی کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کورونا ویک ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچا ، چین سے کوروناویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ویکسین ای پی آئی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویک ویکسین کی فیڈرل ای پی آئی ویئرہاؤس منتقلی جاری ہے ، پاکستان نے کوروناویکسین چینی کمپنی سائینوویک سےخریدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3روزمیں40لاکھ کورونا ویکسین ڈوزلائی گئی ہیں، جن میں سائینوفارم کی20لاکھ اور کوروناویک کی20 لاکھ ڈوز شامل ہیں ، جس کے بعد ملک میں سائینوفارم، کوروناویک،موڈرنا ویکسین کا ذخیرہ جبکہ پاک ویک ویکسین کی 2لاکھ سے زائد ڈوز کا اسٹاک موجودہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ای پی آئی نےکوروناویک کی صوبوں کوتقسیم کاپلان تیارکرلیا اور صوبوں سے کورونا ویک سمیت سائینوفارم کی ڈیمانڈلسٹ موصول ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبوں کوحسب ضرورت کوروناویک،سائینوفارم ویکسین فراہم کی جائے گی۔