آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت دھاندلی ،بدنیتی کی پیداوار ہے،بیرسٹر سلطان محمود

 
0
351

میرپور جولائی27 (ٹی این ایس ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت دھاندلی اور بدنیتی کی پیداوار ہے۔فاروق حیدر کو نوازشریف کی چاپلوسی کی فرصت نہیں۔انہیں مقبوضہ کشمیر کے حالات کی پرواہ ہے نہ لائن آف کنٹرول کی مخدوش صورتحال کی ۔ایکٹ 1974کے خلاف واویلا کرنے والوں کے ہونٹوں کو اب کس نے تالے لگا رکھے ہیں۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں اربوں روپے تقسیم کر کے کشمیریوں کا حق حکمرانی چوری کیا گیا۔کسی کو اہلیان میرپو ر اور تارکین وطن کے حقوق پر شب خون نہیں مار نے دینگے۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے میرپور میں کشمیر پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف میرپور کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان اِن کے ہمراہ موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اہلیان میرپور کا سب سے بڑا مطالبہ میرپور میں ائیر پورٹ کا قیام ہے۔جس کے لیے میں نے تگ دو کی ہے۔بے نظیر بھٹو نے بھی اس کا وعدہ کیا تھا۔بعد میں نواز شریف اور مجید نے اس منصوبے کو ختم کر دیا ۔آزاد حکومت کی طرف سے بلدیاتی حلقہ جات کی حد بندیوں کو مسترد اور حکومت کو مزید من مانیاں نہیں کرنے دیں گے۔رائیونڈ کے آزاد کشمیر پر مسلط ٹولے نے ہر طرف اندھیر گردی مچا رکھی ہے۔اداروں کو مضبوط اور شہریوں کو روزگار و سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے بجائے پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو بند اور ملازمین کو تنخواوں کی عدم ادائیگی اور پہلے سے موجود ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قائد تحریک انصاف عمران خان بہت جلد آزاد کشمیر کا طوفانی دورہ کریں گے۔اس سے قبل تحریک انصاف کو طلبہ خواتین اور نوجوانوں میں منظم کرنے کے لیے تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 8جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے دُنیا کے سامنے بھارتی وزیر اعظم کے خون میں رنگے چہرے کو بے نقاب کیا