کراچی ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹر منشیات فروش ملزم گرفتار

 
0
649

کراچی 08 اگست 2021 (ٹی این ایس): کراچی ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے موٹرسائیکل لفٹر منشیات فروش ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزملزم منشیات فروشی کے لئے چوری شدہ موٹرسائیکل استعمال کرتا تھا۔ایس ایچ او اورنگی نے دوران چیکنگ کاروائی کر کے ملزم ریاض ولد شہزاد گل کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے وافر مقدار میں چرس اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KNQ-8008 برآمد۔برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 355/2021 تھانہ حیدری ضلع سینٹرل میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری۔ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں