مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی، جنہوں نےغیرقانونی کام کیاان کیخلاف کاروائی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

 
0
541

کراچی 27 اگست 2021 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ‏گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نےغیرقانونی کام کیاان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن فیکٹری میں آگ ‏لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے ریسکیوآپریشن میں2ریسکیواہلکارزخمی ہوئےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق16افرادلاشیں اسپتال لائیں گئیں ہیں واقعے میں جاں بحق 12 افرادکی شناخت ہوگئی ہے ‏‏12 افراد کادم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن لوگوں نےغیرقانونی کام کیاان کیخلاف کارروائی ہوگی، آگ بجھانےکےآلات جولوگ نہیں ‏لگاتےان کوبھی دیکھناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10بجکر9منٹ پرکال آئی11منٹ پرفائربریگیڈ پہنچ گئی خارجی گیٹ کےمعاملے پرتحقیقات ‏جاری ہیں۔