شیخ محمد بن راشد المکتوم کا وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کے احتساب سے متعلق حکم نامہ جاری

 
0
521

متحدہ عرب امارات 31 اگست 2021 (ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات میں وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کے احتساب سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کے احتساب سے متعلق ٹویٹ کیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لکھا کہ ’یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ نے وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کے احتساب سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پبلک پراسیکیوشن سینئر حکام کے خلاف شکایات وصول کرے گا اور انہیں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے تعاون سے تفتیش کی جائے گی۔‘

ایک دوسرے ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لکھا کہ ’قانون کے تحت متحدہ عرب امارات کا جنرل پراسیکیوٹر سفری پابندی جاری کرسکتا ہے یا ضرورت پڑنے پر مدعا لیہ کے اثاثے منجمد کرسکتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’انتظامی یا مالی خلاف ورزی کی صورت میں عہدیدار کو نوکری سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔‘

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے آخر میں لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔‘