اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں چوری اور ڈکیتی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں, رانا محمد سلیم

 
0
229

اسلام آباد 22 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ کی چوکی D/12 کے جوکی انچارج رانا محمد سلیم نے کہا ہے کے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں چوری اور ڈکیتی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے ڈیلی اردو ٹائیمز اسلام آباد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ہمارے سینئیر افسران جن میں آئی جی اسلام آباد جناب قاضی جمیل الرحمان اور افضال احمد کوثر ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد اور زونل ایس پی صدر جناب نوشیروان علی چانڈیو اور ڈی ایس پی صدر جناب منور علی اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ رشید گجر کی قیادت میں میں نے اور میرے ماتحت عملہ نے گشت کے نظام کو فعال کیا ہے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکل والوں کے خلاف میرا فل ایکشن جاری ہے اور انشاءاللہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آئی جی اسلام آباد جناب قاضی جمیل الرحمان صاحب کے احکامات کی روشنی میں میں پورا ایکشن لوں گا انہوں نے کہا کے جرائیم پیشہ لوگ میرے علاقے سے کوچ کر جائیں ورنہ وہ جلد قانون کے شکنجے میں آ جائیں گے انہوں نے کہا کے میرے حوصلے اپنے اعلی افسران کی قیادت میں بلند ہیں اور ہم کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہی کریں گے