ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشان حیدر) کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،آئی ایس پی آر

 
0
144

راولپنڈی 26 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس):ملک کے دفاع کے لئے جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے وطن کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشان حیدر) کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے 73ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں پیرکلیوہ کے مقام پر پے در پے بھارتی حملوں کا بڑی جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

وہ مادر وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے آخری دم تک لڑتے رہے۔