دبئی ایکسپو 2021 میں سعودی پویلین دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی

 
0
1324

دبئی 30 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): دبئی ایکسپو 2021 میں سعودی پویلین دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی ایکسپو میں مختلف عرب اور دیگر ممالک سے سیاح دیکھنے کے لیے آتے ہیں، علاوہ ازیں برادر اور دوست ممالک کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفود بھی آنے والوں میں شامل ہیں ۔

دبئی ایکسپو 2020میں سعودی پویلین دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد کل سیاحوں کی 30 فی صد سے زیادہ ہیں، مملکت نے ایکسپو کی تاریخ میں شائقین کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سعودی پویلین کا افتتاح یکم اکتوبر 2021 کو ہوا تھااس موقع پر تلواروں کا معروف روایتی سعودی رقص پیش کیا گیا تھا۔