علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح بیدار کی، ملک ابرار حسین

 
0
292

امت مسلمہ باالخصوص پاکستانی عوام کے لیے کلام اقبال آج بھی قندیل راہ کی حیثیت رکھتاہے
آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کا یوم اقبال کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد 09 نومبر 2021 (ٹی این ایس): آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کی شاعری پسی ہی اقوام کے لیے امید کی کرن ہے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں نئے وطن کی تڑپ پیدا کی جس سے پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلامک سکول آف ایکسی لینس میں منعقدہ یوم اقبال کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ سکول پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، یوم اقبال کی تقریب کے حوالے سے شاعر مشرق کی نظمیں اور کلام پیش کیاگیا جبکہ ان کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ علامہ اقبال کی شاعری پر عمل کرکے آج بھی ہم مسلم امت کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ان کی شاعری میں نئی امنگ اور جذبہ پایا جاتاہے جو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ماند نہیں پڑ ا۔ ان کی تعلیمات پر عمل آج کے دور میں پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہوچکاہے اور امت مسلمہ باالخصوص پاکستانی عوام کے لیے کلام اقبال آج بھی قندیل راہ کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔