اسلام آ باد جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر موبائل فونز، نقدی، موٹر سائیکل چھیننے والے خطرناک وقار گینگ کے دو ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 12عدد قیمتی موبائل فونز، نقدی، وارداتو ں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا

 
0
105

،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،

اسلام آباد 10 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی بشارت عثمان اور جو انوں نے زیر نگرانی ڈی ایس پی سی آئی اے اسلام آباد رخسار مہدی صاحب جرایم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کر تے ہو ئے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کی مدد سے گن پوائنٹ پر موبائلز فونز، نقدی، موٹرسائیکل چھیننے والے خطرناک گینگ کے دو ملزمان کی گرفتار ی کے لیے متعدد بار راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقاما ت پر ریڈ کیے گئے، ملزمان انتہائی شاطر اور ہو شیا رتھے جن کو انتہائی محنت کے سا تھ سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزمان نے دوران انٹیروگیشن جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،

ملزمان کے قبضہ سے 12عدد قیمتی موبا ئل فونز، نقدی، وارداتو ں میں استعمال ہونے والا مو ٹر سائیکل اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان میں عاقب شہزاد اور حمزہ علی شامل ہیں، ملزمان مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر گن پو ائنٹ پر مو ٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے۔ ملزمان جڑ واں شہروں کے مختلف تھا نہ جا ت کے متعدد مقدما ت میں مطلو ب ہیں، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد افضا ل احمد کو ثر اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطا الرحمن نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔