شہریوں کو ریلیف میں غفلت ناقابل برداشت سرکاری واجبات کی ریکوری اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سید وسیم حسن اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی

 
0
237

وہاڑی 22 نومبر 2021 (ٹی این ایس): شہریوں کو ریلیف میں غفلت ناقابل برداشت سرکاری واجبات کی ریکوری اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے سید وسیم حسن اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کی ریونیو حکام اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہر صورت حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا اے سی وہاڑی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے اپنے دفتر میں تحصیل بھر کے ریونیو حکام اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سرکاری واجبات کی سو فیصد ریکوری اور حکومتی نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے میٹنگ کی اس موقع پر اے سی وہاڑی کا کہنا تھا کے کمپیوٹر گرداوری کا عمل زیادہ تر مکمل ہوچکا ہے جو علاقہ جات بقایا ہیں ان کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے سرکاری واجبات کی سو فیصد ریکوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کا کہنا تھا کے عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے تمام حکام عوام کو سروسز کی فراہمی میں کوتاہی نہ برتیں شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ناجائز منافع خوری کسی صورت قبول نہیں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا جائے میٹنگ میں تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال کاٹھیا گرداورں تحصیل بھر کے پٹواریوں دیگر ریونیو حکام اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔