پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام کی آواز ہے ہندوستان بارود کی بدبو سے آزادی کی فضاء کا راستہ نہیں روک سکتا، سردار تنویر الیاس

 
0
345

مظفراباد 09 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام کی آواز ہے ہندوستان بارود کی بدبو سے آزادی کی فضاء کا راستہ نہیں روک سکتا وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے دنیابھر میں با جرات وکیل ہیں22 کروڑ عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار گزشتہ روز یہاں مظفرآباد میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ
اوورسیز کشمیری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا۔برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔بیرون ملک مقیم کشمیری ریاست میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیداہوں، سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کے حصول کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھیں گے۔ تنازعہ کشمیر کے پائیدارحل کے لیے حق خود ارادیت ایک معروف قانونی اور جمہوری فارمولا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے لیکن ہندوستانی مظالم کشمیریوں کے عزم کو توڑنہیں سکتے کیونکہ ان مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید مضبوط ہورہا ہے۔ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے شہریوں کو قتل اور املاک کو تباہ کر رہا ہے۔بھارت نے جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھاہے، سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر ہنر مند افراد کی خصوصی تربیت کے لیے سکل ڈویپمنٹ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔آئی ٹی پارکس سمیت جدید ٹیکنالوجی سے منسلک دیگر ادارے بھی قائم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان کی سلامتی اوردفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آزادکشمیر پاکستان کادفاعی حصار ہے، اللہ تعالی نے ریاست مدینہ کے بعد پاکستان کودوسری اسلامی نظریاتی ریاست بنایا ہے،اسے ایٹمی ملک بنایا اب دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن غریب اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانا اور پاکستان کو مزید مضبوط ملک بنانا ہےانھوں نے کہاکہ نوجوانوں کے روزگار کیلے حکومت آزاد کشمیر انقلابی بنیادوں پر کوشا ں ہے اب آزاد علاقہ میں تعمیروترقی کا بول بالا ہوگا ہر طرف کام ہوتا نظر آئےگا اور کریپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائےگا سینئر موسٹ وزیر تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج قومی نوعیت کا منصوبہ ہے جو وز یراعظم پاکستان عمران خان کی طر ف سے آزادکشمیر کی عوام کے لیے تحفہ ہے جس کی گزشتہ 74سال میں مثال نہیں۔یہ وزیراعظم عمران خان کی فراخدلی کا اظہار ہے۔کشمیر ڈویلپمنٹ فنڈ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس کے نتائج آئندہ نسلوں تک جائیں گے،آزادکشمیر میں عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی اور اس پراجیکٹ کے تحت فلیگ شپ منصوبے شروع کیے جاسکیں گے۔