تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ،جرائم سے نبرد آزما ہونے کے لئے جب تک تھانوں کو مستحکم نہیں کریں گے نہ ہی جرائم کنٹرول ہوں گے نہ ہی پولیسنگ میں بہتری آئے گی، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس

 
0
149

اسلام آباد 11 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ،جرائم سے نبرد آزما ہونے کے لئے جب تک تھانوں کو مستحکم نہیں کریں گے نہ ہی جرائم کنٹرول ہوں گے نہ ہی پولیسنگ میں بہتری آئے گی ،وفاقی دارلحکومت کے 22 تھانہ جات میں 604 پولیس کانسٹیبلز تعینات تھے جو اوسطاً 27 کانسٹیبلز فی تھانہ تھے جو جرائم کے خلاف موثر کارروائیوں کے لئے ناکافی تھے ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے چارج سنبھالتے ہی 130 فیصد اضافے کے ساتھ مختلف جگہوں سے مزید 800 پولیس کانسٹیبلز کو آپریشنز ڈویژن کو فراہم کردیے گئے ہیں اب 604 کی جگہ 1400سے زائد اہلکار فرائض منصبی سر انجام دیں گے ان اقدام سے تھانوں میں کافی حد تک نفری کی کمی کو پورا کردیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے شدید کمی نفری کا شکار تھے آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے چارج سنبھالتے ہی تھانہ جات میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت کے تمام22 تھانہ جات کومزید 800پولیس کانسٹیبلز فراہم کر دئیے گئے ،اس سے قبل ان تھانہ جات میں 604 پولیس کانسٹیبلز تعینات تھے جو اوسطاً 27 کانسٹیبلز فی تھانہ تھے آپریشنز ڈویژن میں مزید 800 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے تھانہ جات میں نفری کی تعداد 1400سے زائد ہو جائے گی جس میں130فیصد کے تناسب سے اضافہ کیا گیا،تھانوں کو بھی جرائم کی شرح کے لحاظ سے دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں کیٹیگری1والے تھانوں کو 80سے 100جبکہ کیٹیگری2 والے تھانے کو 60سے 80پولیس اہلکار فراہم کئے گئے ہیں،جس سے ان تھانوں میں کافی حد تک نفری کی کمی پوری ہو گئی ہے ،آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر سب سے پہلے سنٹرل پولیس آفس اور لاجسٹک ڈویژن سے تمام ایگزیکٹو سٹاف کو آپریشن ڈویژن کو نفری فراہم کی گئی ہے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایگل سکواڈ کو سیف سٹی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے پٹرولنگ کو موثر بنانے کے لئے گاڑیوں میں نیویگیشن سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے جس کے تحت پٹرولنگ پر مامورگاڑیوں کی نقل و حرکت کی بھی نگرانی کی جاسکے گی ۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد تھانہ جات میں نفری کی کمی کو پورا کرنا ، زیادہ جرائم والے علاقوں میں پولیس کی موجودگی کو یقینی بنانا اورجرائم کا تدارک کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری ریسپانڈ کرنا ہے۔ مجمد احسن یونس آئی جی اسلام آباد