ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن راولپنڈی اشفاق احمد خان نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
414

راولپنڈی 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن راولپنڈی اشفاق احمد خان نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع کے شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے تمام شہریوں کی فرداً فرداً شنوائی کے بعد ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ومتعلقہ افسران کو مزید کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور موثر دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔ اشفاق احمد خان آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور آئی جی پی پنجاب رائو سردار احمد کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے شہریوں نے درج مقدمات میں دوسری تبدیلی تفتیش کے لیے درخواستیں پیش کیں۔ کھلی کچہری میں متفرق نوعیت کی درخواستوں پر آر پی او راولپنڈی نے متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی سمیت مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور موثر دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے اشفاق احمد خاں آر پی او راولپنڈی