اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 
0
157

اسلام آباد 18 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کا بحران پیداہوا تو پاکستان اورایران تک محدودنہیں رہےگا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ افغانستان نازک صورتحال سےدوچارہے۔دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان اور ایران تک محدودنہیں رہےگا ۔ مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقےسےگھروں کولوٹیں۔ مہاجرین کی واپسی کیلئےوہاں سازگارماحول ہوناسب سےاہم ہے۔افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سےکترائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اہمیت کی حامل ہے کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانےکیلئے اہم ہے۔ اوآئی سی اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنےنقطہ نظرپیش کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے ۔افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنےکی ضرورت ہے۔ بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسےافغانی پیسے کیسےبھیجیں گے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کےاپنےوسائل کومنجمد کردیا گیا ہے۔ افغان عبوری حکومت کےپاس تنخواہیں دینےکے پیسے نہیں۔ کیا نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟