سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کیس نمبر316/2016پر سماعت گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں ہوئی

 
0
406

اسلام آباد 20 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کیس نمبر316/2016پر سماعت گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں ہوئی جس میں مزدوروں کی نمائندگی کرنے کے لیے نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) نے فریق بننے کے لیے درخواست دی جس کو منظورکرتے ہوئے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے،کیس کی آئندہ سماعت جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگی،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی طرف سے علی نوازکھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پلاٹ تمام ملازمین کا حق ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عدالت سے فیصلہ ملازمین کے حق میں آئے گا اور اس کے بعد فوری طورپر سنیارٹی کی بنیاد پر تمام ملازمین کو بلاتفریق پلاٹ الاٹ کروائیں جائیں گے۔