فصلوں کی بہتر پیداوار چین مٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں

 
0
2382

رپورٹ،تحریر و ترتیب: عبدالرحمن صوفی

بہترین فصلوں کا حصول چین مٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے صنعتی ہیومک ایسڈ استعمال میں لا رہا ہے،اس سلسلے میں تازہ ترین معلومات کے مطابق  بائیولوجیکل ہیومک ایسڈ بہترین اور خالص نتائج فراہم کرتے ہیں انہیں زرعی اور جنگلات کے فضلے سے نکالا جاتا ہے،چین میں اسے باقاعدہ صنعتی استعمال میں لا کر مٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،بڑی مقدار میں جنگلات اور فصلوں کی باقیات کو کھلی فضا میں جلانے سے ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر چین نے اہم اقدامات کیئے ہیں جن میں صنعتی ہیومک ایسڈ سے مٹی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے عملی کاوشوں میں مزید تیزی لانے کیلئے صنعتی ہیومک ایسڈ کے ذریعے مٹی کے معیار میں بہتری لائی جا رہی ہے یہ طریقہ کار بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سبز اور موثر ماحولیاتی مواد ہے جسے ماحول دوست تسلیم کیا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی اشاعتی ادارے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم کے کالج آف کیمیکل انجینئرنگ کے ایک پروفیسر نے اس عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہیومک ایسڈ کے پائرولیسس کو بڑے پیمانے پر بہتر نتائج کے طور پر زرعی اور جنگلات کی باقیات سے صنعتی طور پر استعمال میں مدد فراہم کی ہے،چین نے اس عمل کا آغاز 2012 میں کیا تھا جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں ویسے بھی ہیومک ایسڈ مٹی کے ماحولیاتی ماحول کی پائیدار ترقی کے لیے زندگی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے یہ مٹی میں مائکروجنزموں کی افزائش کو فروغ دیکر فصل کی پیداوار کو بہتر بنا سکتا ہے۔چائنا یونیورسٹی آف پیٹرولیم کے کالج آف کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر تیان کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے بھاری دھات سے آلودہ مٹی، مٹی کی نمکین الکلی کنڈیشنر اور ناقابل استعمال ہیومک ایسڈ کی اصلاح کرکہ اسے قابل استعمال بنانے والا مرکب تیار کیا ہے اس عمل سے چین کے مختلف علاقوں میں کھیتوں میں مٹی کے معیار کو بہتر بنا کر فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، ہیومک ایسڈ سے تیار کردہ مصنوعات نے ایک اندازے کے مطابق گزشتہ تین برس میں ملک بھر میں تقریباً 666,667 ہیکٹر مٹی کے معیار کو بہتر بنا کر بحال کیا ہے جو مستقبل میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے سودمند ثابت ہو گی