شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد ٹرمپ چین پر برہم

 
0
408

واشنگٹن جولائی 30(ٹی این ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین سے بہت مایوس ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ چین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ گوشہ گیر ملک کے متعلق کچھ نہ کرے۔ٹرمپ نے اپنے بیجنگ کے ردعمل پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور شمالی کوریا کے متعلق پالیسی پر امریکی چینی تجارت کو خسارے کا سودا بتایا ۔انھوں نے لکھاکہ میں چین سے بہت مایوس ہوں۔ ہمارے بے وقوف سابق رہنماؤں نے انھیں کروڑوں ڈالر تجارت میں کمانے کا موقع دیا لیکن وہ پھر بھی شمالی کوریا کے سلسلے میں ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے، صرف باتیں بنا رہا ہے۔انھوں نے مزید لکھاکہ ہم اس کی اب اجازت نہیں دیں گے۔ چین با آسانی اس مسئلے کو حل کر سکتا ہے!