اوگراکے ممبر (گیس ) کی آسامی کو پُر کرنے کیلئے درخواستیں طلب

 
0
707

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر (گیس ) کی آسامی کو پُر کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔ممبر ( گیس ) کی ابتدائی طور پر تین سالہ مدت کے لئے تقرری ہو گی اور تسلی بخش کارکردگی کی بناء پر آئندہ چار سال یا 65سال کی عمر تک ( جو بھی پہلے واقع ہو ) دوبارہ تقرری کے لئے بھی اہل ہوں گے ۔