ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کے ویژن ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی میاں مظہر حیات ھراج کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
233

وہاڑی 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کے ویژن ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی میاں مظہر حیات ھراج کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کریک ڈاؤن کے دوران ملزم ناصر علی ولد بوہڑا ڈوگر سکنہ 1 ڈبلیو بی پکھی موڑ سے 1660 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد پولیس تھانہ ماچھیوال نے مقدمات نمبر 789 بجرم 9سی 790 بجرم 13/20/65 درج کرلیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے دوسری کارروائی کے نتیجے میں ملزم عظیم ولد آمین سکنہ19 ڈبلیو بی سے شراب دیسی برآمد مقدمہ نمبر 791 بجرم 3/4,4/79 درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس تھانہ ماچھیوال کی تیسری کاروائی کے نتیجے میں ملزم شوکت ولد عاشق پٹیالہ سکنہ 178ای بی سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ نمبر 792 بجرم 13/20/65 درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال حسن آفتاب کیانی اے ایس آئی جبار جملیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او وہاڑی کے وژن ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ انسانیت اور معاشرے کے دشمن اپنے انجام کو پہنچ سکیں انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں یا سماج دشمن عناصر کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بھی معلومات ہو عوام الناس بلا خوف و خطر مجھ سے شیئر کریں ان کا نام پوشیدہ رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی سماج دشمن عناصر کی نشاندہی ہر قانون پسند اور شریف شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے ماچھیوال پولیس عوام کے جان و مال عزت و آبرو کی محافظ ہے اور اس فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی