ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل کی زیرِ صدارت سنٹرل ریسکیو پر اجلاس ہوا

 
0
725

وہاڑی 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل کی زیرِ صدارت سنٹرل ریسکیو پر اجلاس ہوا۔ جس میں سال2021میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔کنٹرول روم انچارج محمد عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال کنٹرول روم وہاڑی میں کل 661766کالز موصول ہوئیں ان میں سے 21694 ایمرجنسی کالز پائی گئیں جن پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق روڈٹریفک ایکسیڈنٹ6652، آگ لگنے کے401واقعات، اونچائی سے گرنے کے 282،کرائم کیس786،ڈوبنے کے36،عما رتیں گِر نے کے12جبکہ میڈیکل ایمرجنسی ودیگرحادثات13523شامل ہیں۔ جن میں 4345متاثرین کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا گیا۔ جبکہ 17587متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال شفٹ کیا۔جبکہ 494افراد موقع پر جابحق ہوئے۔۔سال 2021میں ریسکیو1122وہاڑی نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 4590مریضوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں پنجاب کے دوسرے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔انجینئر دانش خلیل نے اس موقع پر کہا کہ کرونا ایک خطرناک وائرس ہے۔اس لیے لوگوں کو کمیونٹی ٹرینیگز میں آگاہی دیں کہ کرونا سے بچاؤ کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، محفوظ رہیں،ماسک کا استعمال کریں،وقفہ وقفہ سے صابن کے ساتھ ہاتھ دھویں۔ اجلاس میں ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر ز عبدالحق صاحبزادہ،عبدالجبار،محمد امتیاز، کنٹرول روم انچارج محمد عمران،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارج عطا الرحمن، اسٹیشن کوآرڈینیٹرسجاد احمدناہرہ،میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید اور محمد عظیم بھی موجود تھے۔