ہری پور پولیس اور نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم کی مشترکہ کاروائیاں

 
0
128

مجموعی طور پر 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس اور 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد۔

ہری پور 25 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث ناسورو کے خلاف کے کاروائیوں کے دوران 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 12 کلو 399 گرام چرس اور 1389 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
سرکل ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ذیشان احمد عرف بجلی ولد ممتاز احمد سکنہ عزیز آباد نور کالونی سے 3000 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے عدیل ولد شمریز سکنہ نوردی سے 2146 گرام چرس برآمد۔

اے ایس پی سرکل غازی ڈاکٹر خدیجہ عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی بشیر خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے شاہ محمد ولد خان محمد سکنہ موہٹ ہملٹ کالونی سے 1048 گرام چرس اور 1009 گرام ہیروئن اور شاد محمد ولد جان محمد سکنہ ہملٹ ٹوپی سے 30 لیٹر شراب برآمد
ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے فیضان ولد افسرزمان سکنہ محلہ درگڑی سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ سے 1070 گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ صدرارشد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے اعظم خان ولد محمد زمان سکنہ دوبندی سے 2000 گرام چرس اور 380 گرام ہیروئن برآمد۔

ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ اعجاز علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے عبدالرشید ولد محمد قربان سکنہ کیمپ نمبر 6 سے 3135 گرام چرس برآمد۔

ملزمان کے حسب ضابطہ گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔