خانپور کشتی حادثہ، ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز خبر سنتے ہی موقع پر پہنچ گئے

 
0
124

خانپور کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقع ہے، مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائیاں کی جائے، میرویس نیاز
ڈی آئی جی ہزارہ کی سکول انتظامیہ سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی

ہری پور 25 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے خانپور ہریپور میں کشتی حادثہ کی خبر سنتے ہی موقع پر پہنچ گئے،DPO،DC ہریپور کو متاثرین کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات، مسلم انٹرنیشنل پبلک سکول صادق آباد راولپنڈی کے بچوں اور ٹیچرز کو خانپور ڈیم کی سیر کروانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی میں ٹیچرز اور بچوں سمیت 39 مسافر سوار تھے۔ حادثہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرکے بچوں و ٹیچرز کو باحفاظت نکال لیا،تاہم سکول ٹیچر صالحہ بی بی دختر مشتاق حسین عمر تقریباً 25/26 سال سکنہ راولپنڈی جاں بحق اور شمائل امیر دختر امیر عمر تقریبا 16/17 زخمی ہوئیں، کشتی ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر کہا کہ خانپور کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، متاثرین کو مکمل امداد فراہم کی جائے، سکول کے ایم ڈی فیصل خان بھی ملاقات کی اور تعزیت کی۔