راولپنڈی 07 فروری 2022 (ٹی این ایس): ملزمان کی شناخت کنیز اور کرن کے نام سے ہوئی ملزمہ کنیز ملتان تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، 25سے زائد فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد لی گئیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایس پی آپریشنز ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز سی پی او عمر سعید ملک کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان















