ہری پور پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس اجلاس میں سینئر صحافی اے آر وائی اقرارالحسن پر حملے کی پرزور مذمت

 
0
220

ہری پور 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): ہری پور پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس اجلاس میں سینئر صحافی اے آر وائی اقرارالحسن پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے چیئرمین ملک رضوان چوہان نے کہا کے آئے روز پاکستان میں صحافیوں کی جان ومال خطرے میں ہے کسی نہ کسی اضلاع یا شہر گاؤں سے با اثر شخصیات کرائم کے بے تاج بادشاہوں نئے پاکستان کے چوتھے ستون کو اذیت دے کے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے وقت کی حاکموں سے پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہم صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں جتنے بھی بااثر ملزمان و ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر پاکستان کے چوتھے ستون کو تحفظ فراہم کیا جائے اس موقع پر پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل کے جنرل سیکٹرٹری ملک علی زیب سینئر صحافی و کالم نگار ندیم لودھی، ملک ذیشان الحق،ذیشان حیدر کرائم رپورٹر اسلام آباد گلستان خان،نوشین سحر،افشین سحر آڈیٹر ایکسپریس وے اسلام آباد،وقاص رحمان قریشی،اسامہ بن خالد، سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے اقرارالحسن پر بدترین تشدد کرنے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے