ہری پور پولیس کا غیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں، کالے شیشوں،نیلی بتی، پولیس فلیشر لائٹس و دیگر اضافی لائٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
165

ہری پور 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں، کالے شیشے، نیلی بتی، پولیس فلیشر لائٹس و دیگر اضافی لائٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و ٹریفک سٹاف نے ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر ضروری لائٹس، نیلی بتی و پولیس فلیشر لائٹس اتارنے وجرمانہ عائد کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔ ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کو مکمل کریک ڈاؤن کی ہدایت دینے کے ساتھ عوام الناس و سرکار ملازمان کے نام پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی پریشانی یا قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنے گاڑیوں کے کالے شیشوں، نیلی بتی، پولیس فلیشر لائٹس اور دیگر اضافی لائٹس کو فوری ہٹا دیں۔