جڑانوالہ یگرین فاونڈیشن ننکانہ صاحب کے تعاون سے بچیکی میں شجرکاری مہم کاآغاز

 
0
330

جڑانوالہ 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): گزشتہ روز جڑانوالہ یگرین فاونڈیشن ننکانہ صاحب کے تعاون سے جڑانوالہ کے نواہی علاقہ بچیکی میں گورنمنٹ ہائی سکول اور ڈگری کالج میں اسپین سے لائے گئے زیتون کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا معروف سماجی رہنماء میاں احمد علی گرین فاونڈیشن ننکانہ نے پودے عطیہ کئے گئے اس موقع پر شرکاہ میاں احمد علی بابر خان پرنٹنگ والے ہیڈ ماسٹر محمد رفیق سمیت نزیر احمد محمداکرم عبدالجبار عاصی اویس اسلم مہر شعیب پڈھیار راشد محمود عدنان شعور ویلفیر سوسائٹی کے توصیف سیال نے شرکت کی اس موقع پر شرکاہ نے مشترکہ بیانئے میں کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت آکسیجن کے ساتھ ساتھ سایہ پھل سمیت شجرکاری کے بہت سے ماحولیاتی فائدے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہر سیزن میں ہر پاکستانی عوام کو کم از کم اپنے حصے کے دو پودے ضرور لگانے چاہیں