او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل کی اتحاد یونین (سی۔بی۔اے) کے انٹرنل باڈی الیکشن کی پولنگ الیکشن شیڈول کے مطابق 8 مارچ 2022 بروز منگل کو ہو گی

 
0
313

اسلام آباد 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل کی اتحاد یونین (سی۔بی۔اے) کے انٹرنل باڈی الیکشن کی پولنگ الیکشن شیڈول کے مطابق 8 مارچ 2022 بروز منگل کو ہو گی۔ اس سلسلہ میں راجہ سلیم گروپ کے صدر راجہ محمد سلیم صاحب، چیف کوآرڈینیٹر ملک محمد اسماعیل صاحب، چیئرمیں بشیر راجپر صاحب اور جنرل سیکرٹری ملک محمد اخلاق صاحب اپنے نامزد عہدیداروں کی ٹیم کے ہمراہ چاروں صوبوں میں اپنی الیکشن مہم مکمل کر چکے ہیں۔ اس ورکرز رابطہ مہم میں قابل ذکر بڑے جلسہ راجیان آئل فیلڈ (پنجاب)، نشپا آئل اینڈ گیس فیلڈ (KPK)، ٹنڈو عالم فیلڈ (سندھ) اور قادر پور گیس فیلڈ (سندھ اور بلوچستان) میں کیئے گئے۔ اب ہیڈ آفس اسلام آباد میں مورخہ 3 مارچ 2022 بروز جمعرات دن 2 بجے ایک عظیم الشان جلسہ/ گیٹ میٹنگ/ جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہو گی جس میں کمپنی کے تمام ورکرز کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ تمام ورکرز راجہ سلیم گروپ انتخابی نشان چاند تارا کو ووٹ کے زریعے کامیاب بنائیں۔