جہانگیر ترین کب واپس آرہے ہیں قریبی ساتھی نے بتادیا

 
0
619

اسلام آباد 03 مارچ 2022 (ٹی این ایس): جہانگیرترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔

عون چوہدری نے میڈیا کو بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں اور گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔