پنجاب کے یوم ثقافت کے حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب

 
0
123

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پنجاب کے یوم ثقافت کے حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارمہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو پنجاب روایتی پگ پہنائی گئیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدا رکو صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی روایتی پگ پہنائی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کو پنجاب کی پگ پہنائی، صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر او رچیف سیکرٹری کامران افضل کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔ پنجاب کی ثقافت اور روایات رنگ دل آویز ہیں۔ دنیا بھر میں پنجاب کی ثقافت کو پسند کیا جاتا ہے۔ پنجاب کی ثقافت کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں۔ دنیا بھر میں پنجابی ہر جگہ اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے- ثقافتی تہوار ہر علاقے کی پہچان اور انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ پنجاب کثیر الجہتی ثقافتوں کا مرکز ہے اور یہی پنجاب کی انفرادیت ہے۔ محبت، امن، بھائی چارے، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ پنجاب کی ثقافت میں محبت،پیار،خلوص اوربھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے۔ پنجاب کی مٹی سے پیار، محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے۔ پنجاب کی ثقافت کو متعارف کرانے میں محکمہ اطلاعات وثقافت کا کردار قابل تحسین ہے۔