محسن بیگ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

 
0
121

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ الزام میں گرفتار سینئر تجزیہ کار محسن بیگ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پیر کو ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے محسن بیگ کوپانچ لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ اسلام آباد کے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،

محسن بیگ کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا محسن بیگ اسوقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں محسن بیگ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے محسن بیگ کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں بعد ازاں گرفتاری کے بعد ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اس مقدمہ میں محسن بیگ کی ضمانت ہو گئی تھی آج دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت ہو گئی ہیمحسن بیگ کو جب گھر سے اٹھایا گیا تھا اسکے بعد ان پر تھانے کے اندر بہیمانہ تشدد کیا تھا، گرفتاری کے بعد پولیس نے محسن بیگ کے گھر پر بعد میں بھی چھاپے مارے تھے، حکومتی وزرا نے محسن بیگ کو ایک دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صحافی برادری محسن بیگ کے ساتھ کھڑی رہی اور حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ۔