اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے دھاگے کی قلت کے باعث ملکی صنعت بحران کا شکار ہے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے دھاگے کی قلت کے باعث ملکی صنعت بحران کا شکار ہے۔ قیمت 20 فیصد بڑھنے پر 20 ہزر سے زائد پاور لومز بند ہو گئیں۔
پریس ریلیز کے مطابق 2021 میں 4,36,829 میٹرک ٹن دھاگہ برآمد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے اندر 2,22,297 ملین روپے مالیت کا دھاگہ برآمد کیا گیا۔ قلت کے باعث مارکیٹ میں سوت کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 2,30,000 کلوگرام سے زائد دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔ صنعتکاروں نے دھاگے کی قلت کے خلاف کئی بار احتجاج کیا اور ہفتے میں دو دن ملیں بند رکھیں۔
صنعت کاروں کا انڈسٹری بچانے کے لیے دھاگہ کی ایکسپورٹ فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔