پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

 
0
158

افغانستان 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہےکہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔

انعام اللہ سمنگانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا