مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑ رہی ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ دے، صدر آزاد کشمیر مسعود خان

 
0
380

اسلام آباد اگست3(ٹی این ایس) : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بگڑ رہی ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ دے۔آزاد کشمیر کے صدر برطانوی وفدکے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور ایک سال میں سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ آزاد کشمیر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ پرامن جدوجہد کچلنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگی۔برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو فلنٹ کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، دنیا کو کشمیریوں کو سمجھنا ہوگا ، مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے۔اینڈریو فلنٹ نے کہا کہ انسان کا بنیادی حق آزادی اور امن سے رہنا ہے، وہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔