آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت مختلف ڈویژنز میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی

 
0
128

اسلام آباد 19 اپریل 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت مختلف ڈویژنز میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز صادق علی ڈوگر، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نوید عاطف ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز آمنہ بیگ، اے ایس پی بینش فاطمہ بھی موجود تھیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اہلکاروں کے لئے ورکنگ ماحول کو بہترین بنانا ہماری ذمہ داری ہے لیکن ڈسپلن کی ذمہ داری آپ سب کی ہے ۔ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اس لئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ خواتین پولیس اہلکاروں کے تمام تبادلہ جات ایس پی ہیڈکوارٹرز آمنہ بیگ کریں گی جبکہ دوسرے ڈویژنز میں تعینات اہلکاروں کے تبادلے کے لئے بھی ایس پی آمنہ بیگ فوکل پرسن ہوں گی۔ اگر کسی بھی اہلکار کو آئی جی آفس یا دوسرے کسی آفس کے متعلق کوئی کام ہو گا تو وہ فوکل پرسن کے ذریعے پیش ہوں گی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس لئے کسی اہلکار کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ۔ایک خاتون پولیس اہلکار کی درخواست پر اسے فوری طور پر اس کی مرضی کی جائے تعیناتی پر تبادلہ کرنے کے احکامات جبکہ ایک اہلکار کی درخواست پر دوسرے صوبے میں تبادلے کے لئے این او سی جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ہر جائز کام کو فوری طورپر حل کیا جائے گا لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔